پرو ہاکی لیگ: پاکستانی ٹیم دوسرے راؤنڈ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف انٹر ڈویژنل ہاکی چیمپئن شپ آج سرگودھا میں شروع، 9 ڈویژنز کی ٹیمیں شریک

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کے لیے پاکستانی قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہے۔ پرو ہاکی لیگ کا یہ مرحلہ 10 سے 14 فروری تک آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں منعقد ہوگا۔

ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 10 فروری کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد قومی ٹیم 11 فروری کو جرمنی کے مدمقابل آئے گی۔

دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک اور مقابلہ 13 فروری کو شیڈول ہے، جبکہ قومی ٹیم اپنا آخری میچ 14 فروری کو دوبارہ جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

پرو ہاکی لیگ کے یہ مقابلے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اعلیٰ درجے کی ٹیموں کے خلاف قیمتی تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع سمجھے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے