ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کی اٹلی کے خلاف بیٹنگ جاری
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اٹلی کے خلاف بیٹنگ کر رہی ہے۔ یہ مقابلہ بھارت کے شہر کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں اپنی مہم کا آغاز کر رہی ہیں۔
میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بیٹنگ سنبھالی۔ اسکاٹش ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ ایک مضبوط مجموعہ ترتیب دے کر اٹلی پر دباؤ ڈال سکے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں آج مزید دو میچز بھی شیڈول ہیں۔ دن کا دوسرا میچ عمان اور زمبابوے کے درمیان دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ شام 6:30 بجے کینیڈا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔