پورا سسٹم ایک بندے کو جھکانے میں لگا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر ہمیں تشویش ہے۔ پورا سسٹم ایک بندے کو جھکانے میں لگا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کی میڈیکل رپورٹ بھی تشویشناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بانی کے کیسز لگائے اور فوری انصاف دے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک سال سے ہماری کوئی درخواست نہیں سنی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔ بانی کی آنکھ خراب ہوتی رہی عام قطروں سے علاج کیا جاتا رہا، اب گنجائش نہیں بانی کو مزید جیل میں رکھا جائے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.