سعودی عرب: شاہ سلمان کے اہم شاہی فرمان، نئے وزرا اور اعلیٰ حکام کی تقرریاں

Saudi Arabia: King Salman's important royal decree, appointments of new ministers and senior officials

ریاض – خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرامین جاری کرتے ہوئے وفاقی سطح پر متعدد اعلیٰ تقرریاں اور سبکدوشیاں کر دی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق فہد بن عبدالجلیل آل سیف کو نیا وزیر سرمایہ کاری مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کو وزیر مملکت اور رکن کابینہ بنا دیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت شہزادہ ڈاکٹر بندر بن عبداللہ المشاری کو وزیر داخلہ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف کو نیا پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں شیخ سعود بن عبداللہ المعجب کو ایوانِ شاہی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقرریاں سعودی حکومتی ڈھانچے میں انتظامی تسلسل اور پالیسی ترجیحات کو مضبوط بنانے کے تناظر میں کی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے