ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی

0

دہلی – آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 52 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط کیا۔ نمیبیا کے کپتان ایرک اراسمس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی بولرز کے سامنے نمیبیا کے بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے۔ ورون چکرورتی نے 3 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کامیابی کے بعد بھارت کا اگلا اہم میچ 15 فروری کو کولمبو میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہوگا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.