ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست

0

کولمبو – ٹی 20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ یہ میچ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور کینگروز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میٹ رنشا 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز اسکور کیے، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بریڈ ایوان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ تھا، اس سے قبل زمبابوے نے عمان جبکہ آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔ اس فتح کے بعد گروپ بی میں زمبابوے کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے جبکہ آسٹریلیا کو اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔

 

دوسری جانب آئرلینڈ کو بھی دھچکا لگا ہے کیونکہ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.