امریکہ دباؤ بڑھا رہا ہے، اگر بات چیت ناکام ہوئی تو ایران کے لیے "بہت برا ہوگا”۔ ٹرمپ

امریکا ایران کو ختم کرنا چاہتا ہے، ایران ہم سے زیادہ سنجیدہ نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے دھمکی دی ہے کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو ایران کے لیے "بہت برا ہوگا”۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ 47 سال سے باتیں کر رہا ہے، لیکن عملی اقدامات محدود رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی فوج کی بڑی قوت تیار ہے اور ایک اور بڑا بحری بیڑا بھی تعینات کیا جا رہا ہے، تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے ایران میں رجیم تبدیلی کے حامی ہونے کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ اس سے بہتر کوئی حل ممکن نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون ایران کے ساتھ ممکنہ طویل جنگ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے اثرات گزشتہ جنگوں سے کہیں زیادہ شدید ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جنیوا میں شیڈول ہے، جس میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور ممکنہ معاہدے پر بات کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے