پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر: ’شیر پنجاب‘ نے فتح حاصل کی

First National Chief of Army Staff Wrestling Championship concludes: ‘Sher Punjab’ emerges victorious

سیالکوٹ – پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ کے انڈر 17 اور انڈر 19 مقابلے سیالکوٹ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ فائنل میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبائی سطح کے فاتح پہلوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایونٹ میں گوجرانوالہ کی ٹیم ’شیر پنجاب‘ نے مجموعی طور پر چیمپئن کا مقام حاصل کیا جبکہ پشاور کی ٹیم ’خیبر فائٹرز‘ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز شامل کرنا کھیلوں کے فروغ میں ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں نے پاکستان آرمی کے ٹیلنٹ پروموشن اقدامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ نئے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

 

پاک فوج کے زیر اہتمام اس ایونٹ کا انعقاد نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کا واضح ثبوت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے