نیتن یاہو کی ایران مذاکرات میں مطالبات کی تفصیلات، جوہری اور بیلسٹک پروگرام پر پابندیوں کا عندیہ

0

تل ابیب – اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے واضح مطالبات سامنے رکھ دیے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت مکمل طور پر ختم کی جائے اور یورینیم افزودگی کے تمام آلات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کیا جائے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح کیا کہ ایران کے جوہری ڈھانچے کا مکمل خاتمہ ضروری ہے تاکہ خطے میں جوہری خطرات کو روکا جا سکے۔

مزید برآں، نیتن یاہو نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بھی سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بیلسٹک میزائل کی حد 300 کلومیٹر تک محدود ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق غزہ میں موجود 500 کلومیٹر طویل سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکا، جسے بھی خطے کی سیکیورٹی کے لیے سنجیدہ خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.