شانگلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک،3 اہلکار شہید

0

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکا کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران پولیس کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی، ایلیٹ اور پولیس کا کبل گرام شانگلہ کے پہاڑوں میں فتنہ الخواج کے خلاف آپریشن کیا، جس میں سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ بھی شامل ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک خوارج میں نور اسلام عرف سلمان بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت صوبائی حکومت نے 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی  تھی۔ دہشت گرد خوارج کا گروہ چینی باشندوں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران پولیس کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.