بانی پی ٹی آئی کا دوسرا طبی پروسیجرمکمل، اگلا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، طارق فضل چوہدری

0

وفاقی وزیرطارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سےمتعلق وضاحت کرتےہوئےکہا ہےکہ حکومت نے قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے علاج کی تمام سہولیات فراہم کیں، اگلا انجیکشن چوبیس مارچ کو لگایا جائے گا۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق وضاحت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں پمز منتقل کیا۔

طارق فضل چوہدری کےمطابق ڈاکٹرزکی ہدایات کے تحت پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی جس پر ماہرمعالجین نے دوسرے پروسیجرکی سفارش کی۔ انہوں نے بتایا کہ آج یہ عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اگلا انجیکشن چوبیس مارچ کو لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.