عمران خان کے خلاف سارے کیسز سیاسی اور بوگس ہیں، بیرسٹر گوہر

0

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سارے کیسز سیاسی اور بوگس ہیں۔ ہم نے تمام عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن اج تک انصاف نہیں ملا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہم نے بانی کی صحت کے متعلق بھی ایک درخواست دائر کی ہے، ہمیں امید ہے انشاءاللہ تعالی جمعہ کو وہ کیس فکس ہو گا ۔ ہم چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ کیس لگائیں اور ارڈر کریں کہ بانی کا شفاء انٹرنیشنل ہاسپٹل میں ذاتی معالجین کے زیر نگرانی اپنے خاندان کی موجودگی میں علاج ہو۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا گزشتہ سال 17 جنوری  کو ہوئی تھی۔  جوڈیشل پالیسی کے مطابق ان کیسز کا 35 سے 60 دن کے اندر فیصلہ ہونا ہوتا ہے لیکن اج تک وہ فیصلے نہیں ہوئے ۔ کل انشاء اللہ اسلام اباد ہائی کورٹ میں بانی کی ضمانت والے کیس لگے ہوں گے ۔ ہمارے پارلیمنٹیرین بھی وہاں پیش ہوں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.