ایرانی عوام کو غلام بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، آرمی چیف

0

تہران – ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے زور دیا ہے کہ ایران کے بیٹے دفاعِ وطن کے لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جنرل حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے سے تیار اور مشق شدہ حکمت عملی کے تحت تمام فوجی یونٹس، بشمول ڈرون، فضائی دفاع اور نیوی، مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے اقدامات مضبوط اور منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ایرانی عوام اور فوج کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، اور ایران کے دفاع میں ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.