سپریم لیڈر کی شہادت قابل مذمت، تہران پر امریکی-اسرائیلی حملے میں ایک چینی شہری بھی ہلاک ہوا، چین

0

بیجنگ/تہران – چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایران سے نکلیں۔ اب تک 3,000 سے زائد چینی شہری ایران سے نکالے جا چکے ہیں۔

چین نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی مذمت کی اور کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کا استعمال درست نہیں، اور مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔

چینی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ خطے کے ممالک کی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، اور امریکا و اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.