ایرانی 174 بیلسٹک میزائلز میں سے 161 تباہ، 13 سمندر میں گرے، یو اے ای کا دعویٰ

0

ابوظہبی – متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران 174 بیلسٹک میزائلز میں سے 161 کو اماراتی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا جبکہ 13 میزائل سمندر میں گر گئے۔

پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ "ہماری سرزمین پر کوئی میزائل براہِ راست نہیں گرا، جو بھی نقصان ہوا وہ ملبے یا گرنے والے حصوں کی وجہ سے ہوا۔” انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی نظام نے تمام میزائل اور ڈرونز کو بروقت روک لیا اور ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایرانی حملوں میں 689 ڈرونز میں سے 645 کو تباہ کیا گیا، جبکہ 44 اماراتی حدود میں داخل ہوئے۔ اس کے علاوہ 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوئے، اور کچھ شہری و رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا۔

یو اے ای وزارتِ دفاع نے واضح کیا کہ دفاعی سسٹم کی بروقت کارروائی نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا اور آئندہ بھی ہر صورت ملکی سرزمین کا تحفظ جاری رہے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.