نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کل سے پشاور میں شروع ہوگا

0

National T20 Cup کا آغاز کل Peshawar میں ہوگا جس میں ملک بھر کی 10 علاقائی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز Lahore Whites کا مقابلہ Peshawar cricket team سے ہوگا جبکہ Faisalabad cricket team کا سامنا Karachi Whites سے ہوگا۔

بارہ روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شام سوا چار بجے جبکہ دوسرا میچ رات سوا نو بجے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ ٹیم پچیس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی۔

تمام 23 میچز PTV Sports، Geo Super، A Sports اور Fast Sports پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ شائقین میچز کی براہ راست جھلکیاں Tapmad پر بھی دیکھ سکیں گے جبکہ بیرون ملک موجود ناظرین کے لیے Pakistan Cricket Board کے یوٹیوب چینل پر بھی ٹورنامنٹ براہ راست دکھایا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.