دبئی/دوحا – عالمی کرکٹ کی گورننگ باڈی International Cricket Council کی مجوزہ میٹنگ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ اجلاس 25 سے 27 مارچ تک Doha میں منعقد ہونا تھا۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس Qatar کے دارالحکومت دوحا میں شیڈول تھا، تاہم موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے اپنے تمام رکن ممالک کو میٹنگ ملتوی کیے جانے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب اس اجلاس کے اپریل میں ہونے کا امکان ہے، تاہم نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ میٹنگ کے مقام میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے اور امکان ہے کہ اسے کسی دوسرے وینیو پر منتقل کر دیا جائے۔ اجلاس میں عالمی کرکٹ سے متعلق اہم معاملات اور آئندہ ایونٹس کے انتظامی امور پر غور کیا جانا تھا۔
