جنیوا – متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف کسی بھی حملے میں حصہ نہیں لے گا۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ موقف اقوام متحدہ میں یو اے ای کے سفیر جمال المشرخ نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے ہمیشہ اس بارے میں واضح پوزیشن اختیار کی ہے کہ ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں شرکت نہیں کرے گا اور تنازعے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے سے گریز کرے گا۔
مزید بتایا گیا کہ یو اے ای نے تہران کی جانب سے جوابی حملوں میں بلاوجہ نشانہ بنائے جانے پر بھی مذمت کی ہے، لیکن اس بات پر اصرار کیا کہ وہ خطے میں ایران کے خلاف جاری حملوں میں شامل نہیں ہوگا اور اپنی غیرجانبداری کو برقرار رکھے گا۔
