ایران کا اسرائیلی ائیرپوررٹ بن گوریان پر میزائل حملہ، لبنان نے فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ کردیا

Iran's missile attack on Israeli Ben Gurion Airport, Lebanon destroys military communication system

تل ابیب / تہران  – ایران نے اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے بن گوریان ایئرپورٹ کو میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یکے بعد دیگرے کئی میزائل ایئرپورٹ کے اطراف میں گرتے ہیں جس کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں گونجتی ہیں اور مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے چند میزائل تو روک لیے تاہم زیادہ تر حملوں کو روکنے میں ناکام رہا جس کے بعد مختلف شہروں میں خطرے کے سائرن بجتے رہے۔

دوسری جانب لبنان کی جانب سے بھی اسرائیل پر میزائل حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم متاثر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اور مزید فوجی کارروائیوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے