نیو یارک – اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل Antonio Guterres نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان ادارہ جاتی امتیاز، سماجی اور معاشی محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔
گوتیریس نے کہا کہ مسلمانوں کو جانبدار امیگریشن پالیسیوں اور پروفائلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن عالمی برادری کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ عہد کرے کہ ہر انسان کے لیے برابری اور وقار کو یقینی بنایا جائے گا، چاہے اس کا مذہب کچھ بھی ہو، اور انسانی حقوق سب کے لیے یکساں طور پر یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
