پاور ڈویژن کا صنعتی صارفین کیلئے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور

حکومت کاصنعتی صارفین کی سہولت اوربجلی کےمؤثراستعمال کےلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے،پاور ڈویژن ان کیلئے نیا اختیاری ملٹی ٹیرف نظام متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے،صنعتی صارفین کو ٹائم آف یوز کے تحت مختلف اوقات میں مختلف نرخوں کا اختیار ملے گا۔

ترجمان پاورڈویژن کےمطابق نئے اختیاری ملٹی ٹیرف نظام میں بجلی کے فکسڈ چارجز زیادہ سے زیادہ طلب کی بنیاد پرمقرر ہوں گے،صنعتوں کو آف پیک اوقات میں بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی ۔

پیک آورزمیں ڈیمانڈ گھٹنے سےبجلی کے نظام پردباؤ کم ہونےکا امکان ہے،پاورڈویژن کا مجوزہ ٹیرف پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے،پہلی آن لائن مشاورتی کانفرنس جمعرات کو ہوگی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے