ہائی اوکٹین کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج

لاہورہائیکورٹ میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں200روپے فی لیٹراضافےکےنوٹیفکیشن چیلنج کردیاگیا۔

متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگراکوفریق بنایاگیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  لگژری گاڑیوں کےہائی اوکٹین پرلیوی100روپےسے بڑھاکر300روپےکردی گئی، قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کےرجحانات کےمطابق نہیں ہے،ہائی آکٹین کی قیمتوں میں اضافےسےمہنگائی کانیاطوفان آئےگا۔

درخواست میں استدعا کی گئی  کہ عدالت پیٹرولیم قیمتوں کےتعین کافارمولااورٹیکسزکی تفصیلات طلب کرے،عدالت حکومت کوپیٹرولیم قیمتوں میں مزیدخودساختہ اضافہ روکنےکاحکم دے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے