خیبرپختونخوا میں کابینہ کی توسیع ایک بار پھر اختلافات کی نذر

خیبرپختونخوا میں کابینہ کی توسیع ایک بار پھر اختلافات کی نذر ہوگئی ہے، جہاں دو مجوزہ ارکان کی شمولیت پر شدید تحفظات سامنے آنے کے بعد معاملہ فی الحال موخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تنازع کے باعث کابینہ میں توسیع کا عمل تاخیر کا شکار ہوگئی، مشاورت کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا، کابینہ میں 12 سے 14 نئے ارکان کو شامل کرنے کا ابتدائی فیصلہ کیا گیا تھا۔

کابینہ میں3سے4وزراء سمیت معاونینِ خصوصی اور مشیروں کو شامل کرنے کا امکان ہے، اختلافات دورکرنے کےلیے پارٹی قیادت سے رابطے جاری، آئندہ چند روز میں باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعید سے قبل توسیع کے خواہاں تھے، ملکی صورتحال کے باعث فیصلہ مؤخرکردیاگیا، پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے وزیراعلیٰ کو کابینہ توسیع کا سگنل دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے