پی ایس ایل 11 کا آغاز، لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

PSL 11 begins, Lahore Qalandars win the toss and decide to bat

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن Lahore Qalandars اور نئی شامل ہونے والی ٹیم Hyderabad Kingsmen مدِ مقابل ہیں۔

Gaddafi Stadium میں جاری اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ ایونٹ کے آغاز پر پُرجوش ہیں، تاہم اس بار میچز صرف ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے ہی دیکھے جا رہے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کے تمام میچز Geo Super اور ڈیجیٹل ایپ Myco پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

حکومتی فیصلے کے تحت خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی بحران کے پیش نظر اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث میچز خالی گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے