پی ایس ایل 11 میں نیا قانون متعارف، کپتان دو پلیئنگ الیون جمع کرا سکیں گے

پی ایس ایل 11 کا شیڈول سامنے آگیا، افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا

Pakistan Super League کے گیارہویں ایڈیشن میں ایک اہم نیا قانون متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر ٹیم کا کپتان میچ سے قبل دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کرا سکے گا۔

نئے قواعد کے مطابق ہر پلیئنگ الیون شیٹ میں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ 4 متبادل کھلاڑیوں کے نام دینا لازمی ہوگا۔ اگر کوئی ٹیم دو پلیئنگ الیون جمع کراتی ہے تو ٹاس کے بعد کپتان ان میں سے کسی ایک حتمی ٹیم کا انتخاب کرے گا۔

حتمی پلیئنگ الیون منتخب ہونے کے بعد کپتان اس پر دستخط کرے گا اور پھر اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ماہرین کے مطابق اس نئے قانون کا مقصد ٹیموں کو زیادہ اسٹریٹجک لچک فراہم کرنا ہے، خاص طور پر پچ کی صورتحال اور ٹاس کے نتیجے کے مطابق ٹیم کمبینیشن کو بہتر بنانے کے لیے۔

کرکٹ حلقوں میں اس اقدام کو جدید ٹی20 کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق ایک اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جو میچ کے نتائج پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے