امریکا کے ساتھ کشیدگی میں روسی حکومت اور عوام کی حمایت پر شکریہ، ایرانی صدر

ایران امن کا خواہاں ہے اور کسی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا

ایران کے صدر Masoud Pezeshkian نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران روس کی حکومت اور عوام کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ روسی صدر Vladimir Putin کے پیغامات اور روسی عوام کی حمایت ایرانی قوم کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزائی موجودہ حالات میں ایرانی عوام کے عزم اور مزاحمت کو مزید مضبوط کرے گی اور مستقبل میں خطے کے ممالک کے درمیان نئے تعلقات کی بنیاد بن سکتی ہے۔

مسعود پزیشکیان نے روسی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف موجودہ صورتحال میں اہم ہے بلکہ آئندہ علاقائی سیکیورٹی کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنانی چاہیے اور بیرونی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بعض عالمی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں روس ممکنہ طور پر ایران کی مدد کر سکتا ہے، تاہم ایران اور روس دونوں کی جانب سے اس حوالے سے نہ تو باضابطہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی واضح تردید سامنے آئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے