محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب اورکے پی کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکا امکان ہے،مری،گلیات، اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،چکوال اورجہلم میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے،سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب،جھنگ،نورپور تھل،گجرات،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران پنجاب کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے

چترال،دیر،سوات،کالام،شانگلہ،بونیر،کوہستان میں بارش اورژالہ باری کا امکان ہے،مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،ہری پور،مردان،نوشہرہ،پشاور،کرم،صوابی،چارسدہ،کوہاٹ، ہنگو میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،کرک،بنوں،لکی مروت،ٹانک،باجوڑ،مہمند،خیبر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

سندھ کےبیشتر اضلاع  میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،دادو،جیکب آباد،قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں بارش متوقع ہے،سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے

اس کے علاوہ پنجگور،تربت، کیچ، آواران، مکران کےساحلی علاقےمیں بارش کا امکان ہے، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین،قلات اورسبی میں بارش متوقع ہے،کوہلو،بارکھان،نصیرآباد،کوئٹہ،لورا لائی، زیارت، چمن میں بارش کا امکان ہے،پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،نوشکی اورہرنائی میں بارش کا امکان ہے، ژوب، قلات اورمستونگ میں بھی بارش متوقع ہے،اس دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے