جہاں بھی امریکی فوجی موجود ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جایا جائے گا، ایران کی خلیجی ممالک کے ہوٹل مالکان کو وارننگ

Iran warns hotel owners in Gulf countries that US troops will be targeted wherever they are present

 

 

 

 

 

 

Islamic Revolutionary Guard Corps (پاسدارانِ انقلاب) نے امریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں بھی امریکی موجود ہوں گے، انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں امریکی موجودگی والے مقامات ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں خلیجی ممالک کے ہوٹل مالکان سے امریکی فوجیوں کو رہائش نہ دینے کی اپیل کی گئی ہے شہری علاقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو “انسانی ڈھال” قرار دیا گیا ہے

ایران نے خطے کے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات یا رہائش گاہوں کے قریب علاقوں سے دور رہیں ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات اختیار کریں

پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ ملازمین کام بند کر دیں ایسے اداروں کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں پہلے ہی شدید کشیدگی جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی دھمکیوں سے خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ سکتے ہیں امریکی اور اتحادی افواج کی موجودگی مزید حساس ہو جائے گی خلیجی ممالک کی داخلی سکیورٹی پالیسیوں پر بھی دباؤ پڑ سکتا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے