پیٹرول کی قیمتوں کے اضافے سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی اسکا دفاع ممکن نہیں، شاہد آفریدی

Shahid Afridi stands by government's decision to boycott match against India

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان Shahid Afridi نے پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر ان کے موقف کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں Shahid Afridi نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک پرانی ویڈیو کو حالیہ حالات سے جوڑ کر پھیلایا جا رہا ہے، حالانکہ وہ ویڈیو پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پہلے کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع نہیں کر رہے۔ ان کے مطابق موجودہ اضافہ عوام پر بھاری بوجھ ڈالے گا اور عام شہری کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات عوام کی کمر توڑ سکتے ہیں اور اس کا دفاع ممکن نہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی ویڈیو یا بیان کو سیاق و سباق کے بغیر پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

حالیہ دنوں میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، اور مختلف حلقے اس حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے