لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر ، پنجاب اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا، گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 9:13 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز نجیب احمد نے بتایا کہ ہو سکتا ہے اس زلزلے کے بعد اس کےآفٹر شاکس آئیں ،یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچے، زلزلہ پنجاب اور کےپی کے ایریا میں محسوس ہوا ہے۔

چترال  میں شدید زلزلے کے نتیجے میں پہاڑی پتھر گرنے اور دیواریں گرنے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔

مالاکنڈ میں زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ریسکیو حکام کا کہناہے کہ بنوں میں زلزلہ سے نقصانات کے حوالے سے فالحال کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوا۔

مری، جہلم، وہاڑی، کامونکی، نارووال، گجرات ، سیالکوٹ، شرقپور شریف ، پھولنگر: پھولنگر ، پھالیہ، حضرو چھچھ ، گوجرہ، شاہ پور صدر ، پسرور، مردان ، ہنگو ، بونیر ، صوابي ، جمرود ، کوہاٹ ، شکرگڑھ، بنوں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیئے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے