یورپی یونین نے مغربی کنارے میں قائم 30 سے زائد اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات دو ریاستی حل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یورپی یونین کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان بستیوں کی توسیع اور قیام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ دو ریاستی حل کے امکانات کو بھی کمزور کر رہی ہے، جو Israel اور Palestine کے درمیان دیرپا امن کے لیے بنیادی تصور سمجھا جاتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ International Court of Justice نے 19 جولائی 2024 کو اپنے فیصلے میں ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا تھا، اور اب اسرائیلی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان پالیسیوں کو واپس لے۔
یورپی یونین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین اور عدالتی فیصلوں کا احترام ہی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی بنیاد بن سکتا ہے۔
