اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق امریکی فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بحری ناکہ بندی کے نفاذ کے لیے امریکا کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں بن یامین نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل اس معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا اور تمام اقدامات کی حمایت کرے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے محدود بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے، جس سے عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
