پی ایس ایل 11: آج لیگ مرحلے کا آخری ڈبل ہیڈر، پلے آف سے قبل اہم مقابلے

پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار، افتتاحی میچ 26 مارچ کو متوقع

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج لیگ مرحلے کے آخری ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے، جہاں ٹیمیں پلے آف سے قبل اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

پہلا میچ حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈیز کے درمیان دوپہر 2:30 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشین جبکہ راولپنڈیز کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔

دوسرا مقابلہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی کپتانی آشٹن ٹرنر کے پاس ہوگی۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جبکہ دیگر ٹیموں کے لیے آج کے میچز فیصلہ کن اہمیت رکھتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے