صدر مملکت آصف علی زرداری نے چار دہائی قبل روس میں پیش آنے والے چرنوبل حادثے کو عالمی ایٹمی شعور کی تشکیل کا اہم موڑ قرار دیا ہے۔ کہا جوہری تحفظ صرف تکنیکی نہیں،مسلسل نگرانی اور ذمہ داری کا تقاضا ہے اور پاکستان ایٹمی تحفظ کے اعلیٰ معیارات پر کاربند ہے۔ پاکستان عالمی سطح پرذمہ دارانہ جوہری طرزعمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
روس میں چرنوبل جوہری سانحے کے 10 سال مکمل ہونے پر جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا 1986 چرنوبل دھماکہ لاکھوں افراد اور کئی ممالک کو متاثر کرگیا۔ چرنوبل نے عالمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، اقوامِ متحدہ اور متعلقہ اداروں نے متاثرین کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ایٹمی حادثات کےاثرات طویل المدت اوراکثرناقابل تلافی ہوتے ہیں۔ چرنوبل ایک تنبیہ ہےکہ اس شعبےمیں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایٹمی حادثات کی قیمت آنے والی نسلوں کو چکانا پڑتی ہے۔ بےگناہ آبادیوں کوطویل مدتی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ زرعی زمین، خوراک اور پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ نظام صحت کو دیرپا اور پیچیدہ بیماریوں کا سامنا ہوتا ہے۔
