بینک، مالیاتی ادارے اور سرکاری دفاتر تین دن بند رہیں گے

رواں ہفتے اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس، اسٹاک ایکسچینج اور سرکاری دفاتر تین دن بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق یکم مئی جمعہ کو اسٹیٹ بینک اور ملک بھر میں اس کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، یکم مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گے۔ یکم مئی چونکہ جمعہ کو آرہا ہے، اس لیے بینک ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو بینکوں میں معمول کی چھٹی ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے