عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5500 روپےسستا ہوکر479562 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 4715 روپے کم ہوکر 411147 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے کم ہوکر 7766 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 55 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4572 ڈالر پرآگیا۔
