سندھ میں رواں مالی سال کے 9 ماہ مکمل، ترقیاتی بجٹ صرف 35 فیصد ہی خرچ ہو سکا

سندھ میں رواں مالی سال کےنوماہ مکمل ہوگئےلیکن ترقیاتی بجٹ صرف 35 فیصد ہی خرچ ہوسکا۔

رواں مالی سال 3642 ترقیاتی منصوبوں کےلئے520ارب روپےمختض کئےگئےتھے،9ماہ کےدوران 22 کھرب 11 ارب غیرترقیاتی بجٹ میں سےصرف 12 کھرب 38 ارب روپےخرچ کئے گئے،3 ماہ میں 9 کھرب 73 ارب روپے خرچ کرنےہیں۔

پینشن کی مدمیں 2 کھرب71 ارب روپےمیں سے 2 کھرب 36 ارب روپےخرچ کئےگئے،9ماہ کے دوران سڑکوں ،ٹرانسپورٹ،عمارتوں کی مرت پر 26ارب 3 کروڑخرچ کئےگئےسڑکوں،ٹرانسپورٹ،عمارتوں،نہروں کی مرمت کے لئے57ارب11کروڑ روپے مختص تھے۔

وزراء،افسران،گیس،بجلی اورروزمرہ کے اخراجات پر2کھرب 42 ارب روپےرکھےگئے،جس میں سے ایک کھرب 27 ارب 19 کروڑ روپےخرچ کئےجاچکےہیں،دفتری استعمال کی اشیاء کی خریداری کےلئے11ارب57 کروڑ روپےخرچ کئےگئے،دفتری استعمال کی اشیا اورنئی خریداری کیلئے 40 ارب 52 کروڑ روپے رکھےگئےتھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے