این ڈی ایم اے نےخبردارکیاہےکہ مون سون کے دوران گلگت بلتستان میں گلاف اورپوٹھوہارمیں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ایل نینو اورسپر ایل نینو کیا چیز ہے ؟اسکے پاکستان کے موسم پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں ؟،این ڈی ایم اے اہلکار زہرا حسن نے ایل نینو اور سپر ایل نینو کے اثرات پر گفتگو میں کہا سمندروں کا درجہ حرارت اعشاریہ 8 ہو جائے اسے ایل نینو کہتے ہیں،درجہ حرارت 2ڈگری سےاوپر چلا جائےتو اس کو سپر ایل نینو کہا جاتا ہے،اس سال مون سون میں سپر ایل نینو کا اندیشہ ہے۔
زہرا حسن نےبتایا کہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مون سون کی بارشیں زیادہ برس سکتی ہیں،ایل نینو کی بنا پرخیبرپختونخوا،آزادکشمیرمیں فلیش فلڈنگ کاامکان ہے،گلگت بلتستان میں گلاف،پوٹھوہارمیں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،سمندر کے ساتھ زمین کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔
