پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انسدادِ منشیات تعاون کے معاہدے پر دستخط

وفاقی وزیرداخلہ وانسدادِمنشیات محسن نقوی نےبنگلہ دیش کےوزیرداخلہ صلاح الدین احمد سےاہم ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعاون اورباہمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی سمگلنگ و استعمال اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے لیےتاریخی معاہدے پردستخط کیےگئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےحکومت پاکستان جبکہ وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے معاہدہ پر دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، معاشرے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے منفی اثرات کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

منشیات کی غیر قانونی فروخت اور سپلائی لائن کو توڑنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی، دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیاں منشیات کے سمگلروں اور نیٹ ورکس کے بارے بروقت معلومات کا تبادلہ کریں گی۔

معاہدے کے تحت اہلکاروں کی تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور منشیات کی روک تھام کے لیے بہترین طریقہ کار کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو سیف سٹی پراجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت کو سیف سٹی پراجیکٹ میں ہر لحاظ سے سپورٹ کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی،بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نےسیف سٹی پراجیکٹ کے لئے تعاون کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے