وزیراعظم سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف سےقطر کےوزیراعظم اوروزیرخارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمان آل جاسم نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،جس میں دونوں رہنماؤں نےعلاقائی صورتحال اورخطےمیں جاری امن کوششوں پرتبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نےگفتگوکےدوران خطےمیں امن کےقیام کیلئےجاری سفارتی کوششوں کی پیشرفت کاجائزہ لیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے امن اقدامات کی کامیابی کیلئے تمام فریقوں کی تعمیری شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم  نےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کےاقدامات کی مسلسل حمایت پرقطر کے کردار کو سراہا،انہوں نے ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کیلئے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

وزیراعظم نےکہا کہ وہ امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کےآئندہ دورہ پاکستان کےمنتظر ہیں اور اس دورے سے پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط اور وسیع ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے