آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

تعارفی سیشن کے ساتھ بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ مشاورت سے نیا وفاقی بجٹ تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان اہم میٹنگز شیڈول ہیں، آئی ایم ایف وفد سے سٹیٹ بینک حکام کے مذاکرات بھی شیڈولڈ ہیں۔

وزارت خزانہ حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو اور مالی اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوگا، توانائی اصلاحات اور نجکاری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں آئندہ ہفتے تک مکمل کر لی جائیں گی، بجٹ موجودہ صورتحال کے تناظر کے مطابق بنایا جائے گا، وفد کی مشاورت کے ساتھ طے شدہ اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی، آئی ایم ایف کی جانب سے مقررہ اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری شرط ہے۔

یاد رہے کہ بجٹ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد 20 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے