پاکستان ویمن ٹیم کی زمبابوے کے خلاف شاندار فتح، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 153 رنز سے کامیابی

pakistan-women-squad-for-zimbabwe-t20is

پاکستان خواتین قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمباوے خواتین قومی کرکٹ ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 153 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

کراچی کے National Bank Stadium میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 84 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر Ayesha Zafar نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور آخری گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔

Aliya Riaz نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 23 گیندوں پر 48 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ کپتان Fatima Sana 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ گل فیروزہ نے 37 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو مزید مضبوط بنایا۔

زمبابوے کی بولنگ لائن پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی۔ مہمان ٹیم کی کپتان نو مویلو سبانڈا دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ کر سکی۔ نتاشا نے 24، ایڈل نے 18 جبکہ بیزا نے 10 رنز بنائے، جبکہ ٹیم کی سات بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رامین شمیم نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے