ملاقات میں پاک برطانیہ تجارتی، تعلیمی، ثقافتی اور سفارتی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے سندھ میں برطانوی سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات باہمی احترام، تاریخی روابط اور مشترکہ تعاون پر مبنی ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
گورنر سندھ نے بطور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، لانس ڈوم نے دورانِ تعیناتی تعاون اور میزبانی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پاکستان خصوصاً کراچی کی معاشی اور تجارتی اہمیت کو سراہا۔
