بارش آندھی اور اولے پڑنے کے باعث مختلف سرکلز میں 55سے زائد فیڈرز ٹرپ

لاہور اور گردونواح میں طوفانی بارش اور اولے پڑنے کے باعث مختلف سرکلز میں 55 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 23 فیڈرز ٹرپ کر گئے ، بارش ختم ہوتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مرحلہ وار بحالی شروع کی جائے گی ، لیسکو کی جانب سے  صارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

ترجمان لیسکو کا کہناتھا کہ متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں، متاثرہ فیڈرز جلد بحال کر دیئے جائیں گے، کسی بھی شکایت کے لیے لیسکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کریں، لیسکو صارفین کو بہتر سے بہتر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے