کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی فروخت قیمت 6 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 80 پیسے تک آگئی۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی طلب اور رسد میں توازن کے باعث روپے کی قدر میں جزوی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
