قومی اسمبلی میں ملک کے پہلے اے آئی پر مبنی پارلیمانی نظام کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

قومی اسمبلی میں ملک کے پہلے اے آئی پر مبنی پارلیمانی نظام کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔

پاکستانی پارلیمنٹ نےمحفوظ اور خودمختار مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر کےقیام کا اہم سنگ میل عبور کرلیا،وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے متعارف کرائے جانےوالے اس جدید نظام کا افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کریں گی۔

حکام کےمطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی اس پارلیمانی نظام کا مقصد قانون سازی اور پارلیمانی امور کو ڈیجیٹل، تیز،مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے بلوں کا خلاصہ تیار کرنے، پارلیمانی سوالات ڈرافٹ کرنے، اسمارٹ ڈاکومنٹ سرچ، اسپیچ اسسٹنٹ اور اسمارٹ میٹنگ مینجمنٹ جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

نئےنظام میں گفتگو کرنےوالی مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جبکہ قانونی دفعات، آرٹیکلز، قوانین اورحوالہ جات کو خودکار طریقے سے تلاش کرنے کا فیچر بھی فراہم کیا جائے گا۔

حکام کاکہنا ہےکہ اس نظام کے تحت پارلیمانی افسران بلوں کاجائزہ منٹوں میں لے سکیں گے جبکہ اردو اور انگریزی میں اے آئی لیجسلیٹو سمریز بھی دستیاب ہوں گی،طویل پارلیمانی دستاویزات کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کرنےکی سہولت سے قانون سازی کےعمل میں تیزی اورشفافیت آئے گی، جبکہ اسمارٹ میٹنگ مینجمنٹ کے ذریعے پارلیمانی کارروائی مزید مؤثر بنائی جا سکے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے