آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

آرسنل ایف سی نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آرسنل کی چیمپئن بننے کی راہ اس وقت ہموار ہوئی جب دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی اپنے اہم میچ میں بورنمتھ کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلنے پر مجبور ہوگئی۔

آرسنل نے ایک روز قبل برنلے کو شکست دے کر مانچسٹر سٹی پر دباؤ بڑھایا تھا، جس کے بعد دفاعی چیمپئن کو ٹائٹل کی دوڑ برقرار رکھنے کے لیے لازمی کامیابی درکار تھی۔

میچ کے پہلے ہاف میں بورنمتھ کے کھلاڑی ایلی جونیئر کروپی نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں ایرلنگ ہالینڈ نے گول کرکے مانچسٹر سٹی کو شکست سے بچا لیا۔ تاہم یہ نتیجہ آرسنل کو چیمپئن بنانے کے لیے کافی ثابت ہوا۔

مائیکل آرٹیٹا کی کوچنگ میں آرسنل نے مسلسل تین سیزن رنر اپ رہنے کے بعد بالآخر پریمیئر لیگ ٹرافی جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ آرسنل کی تاریخ کا 14واں لیگ ٹائٹل ہے، جبکہ کلب نے آخری مرتبہ 2004 میں لیگ ٹائٹل جیتا تھا۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد لندن کے شمالی علاقوں میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا اور مداح بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے بھی آرسنل کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے