ٹرمپ کی پولینڈ کے نومنتخب صدر کارول ناورو کو مبارکباد، مزید 5 ہزار امریکی فوجی بھیجنے کا اعلان

امریکی صدر Donald Trump نے پولینڈ کے نومنتخب صدر Karol Nawrocki کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکا مزید 5 ہزار فوجی پولینڈ بھیجے گا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور پولینڈ کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کیے جائیں گے جبکہ یورپی سلامتی کے حوالے سے واشنگٹن پولینڈ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اضافی امریکی فوجی جلد پولینڈ روانہ کیے جائیں گے تاکہ خطے میں دفاعی تعاون اور نیٹو اتحاد کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

امریکی صدر نے پولینڈ کو یورپ میں امریکا کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے