ملک میں کرپشن کا شور برقرار مگر سنجیدہ کرپشن شکایات میں مسلسل کمی سامنے آگئی۔ نیب نے ایک سال میں 23 ہزار 411 شکایات پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے 23 ہزار 288 نمٹا دیں جبکہ نئی موصول شکایات میں سے صرف 123 کارروائی کے قابل قرار پائیں۔
نیب کے مطابق ایک سال کے دوران 7 ہزار 705 شکایات کو غیر سنجیدہ قرار دے کر خارج کر دیا جبکہ 15 ہزار 203 شکایات ایسے مقدمات سے متعلق تھیں جن پر پہلے ہی کارروائی جاری تھی۔
ادارے کے مطابق نئی موصول شکایات میں سے صرف 123 شکایات کارروائی کے قابل پائی گئیں جن میں 92 کو براہ راست انکوائری جبکہ 21 کو انویسٹی گیشن کیلئے منظور کیا گیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ 2025 میں قابل سماعت شکایات کی تعداد مزید کم ہوئی جبکہ 2026 میں ایک ہزار 144 اور 2023 میں ایک ہزار 161 قابل سماعت شکایات موصول ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق پہلے سے موجود 128 شکایات کو باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کیا گیا جبکہ 217 کیسز مکمل اور 150 پر کارروائی جاری ہے۔
