مائننگ سیکٹر کے لیے ٹیکس میں کمی اور چھوٹ کی تجاویزوزارت خزانہ کو ارسال

وزارت پیٹرولیم نے مائننگ سیکٹر کے لیے ٹیکس میں کمی اور چھوٹ کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔ بجٹ میں ٹیکس کمی سے متعلق حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے کیا جائے گا۔

ٹیکسز میں کمی کا مقصد مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔وزارت پٹرولیم نے درآمدی مشینری پر درآمدی ڈیوٹی میں پچاس فیصد کمی کی تجویز کر دی ہے جبکہ درآمدی ڈیوٹی کی شرح کو بیس فیصد سے کم کر کے دس فیصد تک لانے کی تجویز دے دی۔ وزارت پیٹرولیم نے انکم ٹیکس کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کی تجویز کر دی۔اٹھارہ فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرنے کی بھی تجویز کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے اس کا مقصد دوران مائننگ کمپنیوں پر مالی دباؤ کم کرنا ہے۔ مائننگ سیکٹر کو ٹیکس میں کمی و چھوٹ کا حتمی فیصلہ آئی ایم کی منظوری سے مشروط ہے ۔کمپنیوں کو درآمدی ڈیوٹی ایندھن ،انفراسٹرکچر کی لاگت کم کرنے کے لیے تجاویز دی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے